🌟 New!The latest Issue of the Pahari Literature Journal is out now! Read it here →

Skip to content
Research and Criticism

Urdu and Pahari Short Story :An Analysis

اردو اور پہاڑی افسانہ :ایک تجزیہ

Umar FarooqJnu New Delhi34 min

اردو اور پہاڑی افسانہ : ایک تجزیہ اردو ادب میں مختصر افسانے کا آغاز بیسویں صدی کے اوائل میں انگریزی ادب کے زیر اثر ہوا ۔ مختصر افسانے سے مراد نثر میں لکھی گئی وہ کہانی ہے جس میں زندگی سے تعلق رکھنے والے کسی بھی ایک پہلو کو اس طرح پیش کیا جائے کہ قاری کو پڑھنے میں دلچسپی پیدا ہو اور جس کے اثرات اس کے ذہن پر دیر تک باقی رہیں۔ بعض مغربی مفکرین نے مختصر افسانے کی تفہیم اس طرح کی ہے : اڈگرالین پو کے مطابق ”افسانہ وہ مختصر کہانی ہے جو آدھ گھنٹے سے لے کر ایک یا…